عید گاہ میں نماز عید سے قبل کسی قسم کا نماز پڑھنا، یا وعظ و نصیحت کرنا یا تبلیغی خدمات کے لیے عید گاہ میں کوئی اجتماعی کاروائی کرنا، چندہ جمع کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں؟
عید گاہ میں نماز عید سے قبل یا بعد کوئی نماز نہیں ہے، وعظ و نصیحت یا تبلیغی مہم کے سلسلے میں کوئی مذاکرہ کرنا یا کار خیر کے لیے چندہ جمع کرنا جائز ہے، لیکن مقصد اولین دوگانہ نماز اور اس کے بعد خطبہ کی اہمیت میں کوئی فرق نہیں آنا چاہیے۔
حضرت مولانا عبدالوہاب آروی
(ترجمان دہلی جلد ۷، ش ۱۷)