عید کے روز بعد نماز سب لوگ معانقہ مصافحہ کرتے ہیں جس سے اظہار خوشی ہوتی ہے اور بعض لوگوں میں جو خفیف رنجش رہتی ہے اس ذریعہ سے اکثر دور ہوجاتی ہے اس کو سنت سمجھ کر نہیں کرتے ہیں بلکہ صرف اظہار خوشی کے لیے بعض لوگ اس کو منع کرتے ہیں۔ عید کا معانقہ مصافحہ بعد نماز کرسکتے ہیں یا نہیں؟
مصافحہ بعد سلام آیا ہے۔ عید کے روز بھی نبیت تکمیل سلام مصافحہ کریں تو جائز ہے نبیت خصوص عید بدعت ہے۔ کیوں کہ زمانہ رسالت اور خلافت میں مروج نہ تھا۔
(فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۴۵۰)