منبر پر عصا لے کر خطبہ پڑھتے ہیں خطیب لوگ اس کی سند قرآن اور حدیث سے ثبوت درکار ہے۔ اور اگر ثبوت ہے تو کونسی حدیث میں ہے۔ بخاری، مسلم، مشکوٰۃ، ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ کونسی حدیث سے ثابت ہے۔ یہ مسئلہ اخبار اہل حدیث میں شائع کردیں۔
(محمد عبدالرزاق از برما)
:… آنحضرتﷺ بوقت خطبہ عصایا کمان ہاتھ میں رکھا کرتے تھے کبھی حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے کندھے پر ہاتھ رکھ لیتے۔ (مشکوٰۃ باب صلوٰۃ العیدین) ، (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ، ص ۵۶۰)