جس شخص کو نماز جمعہ باجماعت نہ مل سکے۔ تو وہ کیا کرے، چار رکعت پڑھے یا دو۔ اس کی وجہ کسی حدیث صحیح سے ثابت کرو؟
چار پڑھے کیوں کہ کفایہ شرح ہدایہ اور ازالۃ الخفاء میں نقلاً من مصنف ابن ابی شیبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ خطبہ جمعہ قائم مقام دو رکعت ظہر کے ہے۔ پس ضرور ہوا کہ جس کا جمعہ رہ جائے وہ چار پڑھے۔