سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کمیٹی رکھنااور قسطوں پر چیز لینا

  • 443
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 642

سوال

کمیٹی رکھنااور قسطوں پر چیز لینا

سوال: السلام علیکم کیا کمیٹی رکھنا جائز ہے؟اور کیا قسطوں پر لی گئی چیز سود ہے؟

جواب: سادہ کمیٹی رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے بلکہ باہمی تعاون کا ایک ذریعہ ہے۔ ہاں! کسی کمیٹی میں کچھ مخصوص خلاف شریعت صورتیں ہیں یا شرائط ہیں جیسا کہ بولی والی کمیٹی وغیرہ تو اس کے ناجائز ہونے میں کوئی شک نہیں ہے۔
سادہ طور قسطوں پر لی گئی چیز سود نہیں ہے۔ البتہ اگر قسطوں کے ساتھ کچھ مزید بھی خلاف شریعت شرائط ہیں تو پھر وہ خرید و فروخت درست نہ ہو گی جیسا کہ اگر یہ شرط لگا دی کہ قسط لیٹ ہوئی تو جرمانہ پڑے گا تو یہ اضافی جرمانہ سود میں شامل ہے۔

تبصرے