کیا مردے سنتے ہیں؟
مردہ بے جان کو کہتے ہیں۔اور بے جان میں سننے کی صلاحیت نہیں ہے۔ قرآن مجید میں ہے:
{اِنَّکَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰی}
’’آپ ﷺ مردوں کو نہیں سنا سکتے۔‘‘
حدیث میں جہاں سننے کا ثبوت ملتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ چاہتا ہے۔ ان کی روح کو سنا دیتا ہے۔
(اہل حدیث دہلی جلد نمبر ۹ شمارہ نمبر ۳)