سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(224) اولیاء اللہ کی قبر پر اس غرض سے قرآن پڑھنا..الخ

  • 4413
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 793

سوال

(224) اولیاء اللہ کی قبر پر اس غرض سے قرآن پڑھنا..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اولیاء اللہ کی قبر پر اس غرض سے قرآن پڑھنا کہ وہاں پر ان کی دعا کی برکت سے یاد ہو جاوے گا۔ جائز ہے یا نہیں؟ بینواتوجروا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرأت قرآن عند القبر مکروہ ہے۔ ملا علی قاری فقہ اکبر میں لکھتے ہیں۔

((ثم القرأۃ مکروہ عند ابی حنیفۃ ومالک واحمد وفی روایۃ انہ محدث لم یرد بہ السنۃ واللّٰہ اعلم بالصواب والیہ المرجع والماب))

’’قبر پر قرآن پڑھنا امام ابو حنیفہ۔ مالک اور امام احمد کے نزدیک مکروہ ہے۔ اور ایک روایت میں اس کو بدعت کہا ہے۔ کیونکہ حدیث سے ثابت نہیں ہے۔‘‘

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 376

محدث فتویٰ

تبصرے