میت کی طرف سے عقیقہ جائز ہے یا نہیں؟
میت کا عقیقہ کرنے کے بارے میں کوئی صحیح یا ضعیف حدیث یا اثر ثابت نہیں۔ اس لیے میت کی طرف سے عقیقہ کرنا غیر مشروع ہے۔ آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں:
((یُذْبَحُ عَنْہُ یَوْمَ سَابِعِہٖ رواہ الخمسہ وصحیحہ الترمذی))
علامہ شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
((وفیہ دلیل علی ان العقیقہ تَسْقُطْ اِنْ مَاتَ قَبْلَ سَابِعِ الْوِلَادَۃ انتھیٰ بتغیر و تلخیص (نیل الاوطار ج نمبر ۵ ص ۲۲۵))(محدث دہلی جلد ۹ ش ۹)