گھر میں کوئی مر جائے۔ اس کے گھر لوگ تین روز تک آتے رہتے ہیں اور وہ دعا کرتے ہیں الخ ۔ یہ جائز ہے یا نہیں؟
تعزیت میں سنت تو یہ ہے کہ مردے کے پسماندگان کو تسلی دی جائے اسی ضمن مردے کے لیے دعا بھی کر دی جائے تو گناہ نہیں، تعزیت کا اصلی کام پچھلوں کو تسلی دینا ہے۔ جو صورت سوال میں ممکن ہے، سنت نہیں، میرے نزدیک حرام ار گناہ بھی نہیں ہے۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۵۴۵)