بعد موت مقررہ دنوں میں مردے کے نام سے کھانا بنا کر مساکین، مالدار اور علماء کا کھلانا جائز ہے؟
مردے کو ثواب پہنچانے کا کھانا وہی ہے۔ جو بغیر فخر و ریا کے محض مساکین کو کھلایا جائے۔ آج کل جو اس قسم کی دعوتیں ہوتی ہیں وہ محض رسمی ہیں خاص کر علماء کو ایسی دعوتوں میں شریک نہ ہونا چاہیے تاکہ ان رسوم کو لوگ جان کر چھوڑ دیں۔
(فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۵۴۲)