بعض علماء کا یوں ارشاد ہے کہ اگر کلمہ ایک لاکھ کا ختم اُجرت دے کر ہو یا وارثان میت خود پڑھ کر اس کا ثواب میت کو بخش دیں تو وہ مغفور ہو جاتا ہے۔
کلمہ شریف پڑھنا ثواب ہے۔ مگر جس طرح لکھا ہے اس طرح شرع میں ثابت نہیں۔ صاف طور پر پڑھے لا الہ الا اللہ، میت کا مغفور ہو جانا میرے ناقص علم میں نہیں۔ ((العلم عند اللّٰہ)) (فتاویٰ ثنائیہ جلد ۱ ص ۵۳۹)