زید کہتا ہے مردہ کی دعوت کھانا حرام ہے؟
کوئی شخص ایصال ثواب کے لیے غرباء اور مساکین کو کھانا کھلائے تو جائز ہے۔ بحکم حدیث مذکورہ حوالہ۔
… میت کی طرف سے خیرات کرے تو میت کو ثواب پہنچتا ہے یا نہیں۔میت کے لیے قرآن خوانی جائز ہے یا نہیں اور ختم پڑھنا سنت ہے یا بدعت؟ بینواتوجروا
الجواب:… میت کی طرف سے خیرات کی جائے تو اس کا ثواب میت کو بلاشبہ پہنچتا ہے۔ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے:
((عن عائشۃ رضی اللہ عنہ ان رجلا قال للنبی ﷺ ان امی افتتک نفسھا واراھا لو تکلمت تصدقت فھل لھا اجران تصدقت عنھا قال نعم))
اور قرآن خوانی اور ختم خوانی جس طریقہ پر فی زمانہ رائج ہے سو یہ طریقہ بالکل بے اصل اور محدث ہے۔ اور اس کے علاوہ قرأت قرآن کا ثواب پہنچنے اور نہ پہنچنے میں اختلاف ہے۔ امام احمد بن حنبل اور ایک جماعت علماء کے نزدیک قرأت قرآن کا ثواب میت کو پہنچتا ہے اور امام شافعی کا مذہب یہ ہے کہ نہیں پہنچتا ہے۔ واللہ اعلم۔
(حررہ عبد الوہاب عفی عنہ) (فتاویٰ نذیریہ جلد ۱ ص ۴۴۰) (فتاویٰ ثنائیہ ج۱ ص ۵۳۲)