سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(188) نماز جنازہ کے بعد فوراً میت کے گرد حلقہ باندھ کر..الخ

  • 4377
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 975

سوال

(188) نماز جنازہ کے بعد فوراً میت کے گرد حلقہ باندھ کر..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز جنازہ کے بعد فوراً میت کے گرد حلقہ باندھ کر کلام اللہ پڑھ کر مردہ کو بخشتے ہیں۔ احناف کا یہ دوامی عمل ہے، اس کے تارک پر سخت ملامت کی جاتی ہے۔ شرعی حکم کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز سے فارغ ہونے کے بعد میت کے گرد حلقہ باندھ کر کلام اللہ پڑھ کر مردہ بخشنا بے اصل اور بے ثبوت چیز ہے اس لیے اس کے بدعت ہونے میں شبہ نہیں کرنا چاہیے۔ (محدث دہلی(؎۱)۔)

(؎۱)      پرچہ کا اول و آخر نہ ہونے کی وجہ سے جلد اور شمارہ نمبر حاصل نہ ہوا۔ (سعیدی)

 


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 351

محدث فتویٰ

تبصرے