کیا تیجے، ساتویں، دسویں، چالیسویں اور عرس یا میلہ کا کوئی ثبوت ہے اگر کوئی ان سے انکار کے تو بریلوی اُسے برا کہتے ہیں؟
ثبوت اگر قرآن و حدیث سے پوچھو تو کوئی نہیں۔ بلکہ فقہ کی کتابوں میں بھی ان کا کہیں ذکر نہیںملتا ہاں یار لوگوں نے کھانے پینے کا ڈھب بنا رکھا ہے۔ اور ہندوؤں کی دیکھا دیکھی یہ رسمیں ایجاد کر لی ہیں۔ جیسا کہ منو سمرتی میں تیجے، ساتویں، چالیسویں کا ذکر مذکور ہے۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۵ ش نمبر ۴۷)