سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(163) مردے کو تابوت میں بند کر کے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا کر دفن کرنا

  • 4353
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1000

سوال

(163) مردے کو تابوت میں بند کر کے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا کر دفن کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مردے کو تابوت میں بند کر کے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا کر دفن کرنا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ترمذی میں حدیث کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کا بھائی عبد الرحمن موضع حبشی میں فوت ہوا، وہاں سے مکہ معظمہ میں لایا گیاا س روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی ضرورت یا مصحلت سے میت کوایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا جائز ہے۔ واللہ اعلم

شرفیہ:

… مگر اس حدیث کے آخر میں ((قالت لو حضرتک ما دفنت الا حیث مت ولا شھدتک مَا زرتک رواہ الترمذی مشکوٰۃ جلد نمبر ۱ ص ۱۴۹)) لہٰذا یہ دلیل نہ رہی۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۵۴۵)

 


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 280

محدث فتویٰ

تبصرے