ایک اونچا چبوترہ ہے۔ جس کے جنوبی طرف بے شمار قبریں اور مغرب کی طرف دو قبے اور ایک مسجد ہے۔ اثناء نماز و غیر نماز میں قبروں کے تعویذ کھڑکیوں کی جالی سے صاف نظر آتے ہیں، زید مسجد اور صحن کو چھوڑ کر اکیلا بحالت امامت شمالی قبلہ متصل مسجد کے کھلے دروازے کے بالکل سامنے نماز پڑھتا ہے۔ الخ
قبر جو نظر میں آتی ہو اس کی طرف رخ کر کے پڑھنی ممنوع ہے۔ تاکہ شرک کا شبہ نہ ہو۔ واللہ اعلم۔
(فتاویٰ ثنائیہ جلد اول صفحہ ۵۴۸)