قبر اگر گر جائے تو اور مٹی ڈال کر درست کر دینی چاہیے یا نہیں، اور کچھ مٹی سے لیپ دینی چاہیے یا نہیں؟
بظاہر اس میں کوئی حرج نہیں ہوتا کیوں کہ لحد پر جو اینٹیں چنی جاتی ہیں، وہ زائد مٹی سے ہوتی ہے جو قبر کی مٹی کے علاوہ ہے۔ باقی لپائی کی بجائے مسنون طریقہ چھڑکائو کا ہے۔ جیسا کہ حدیث میں ہے بس اس پر اکتفا کرنی چاہیے۔
(عبد اللہ امر تسری روپڑی) (فتاویٰ اہل حدیث جلد نمبر ۳ ص ۴۷۰)