سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(131) عذاب موت دفع ہونے کے لیے جو کچھ ارشاد ہووے عمل میں فقیر کے آوے؟

  • 4321
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 981

سوال

(131) عذاب موت دفع ہونے کے لیے جو کچھ ارشاد ہووے عمل میں فقیر کے آوے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عذاب موت دفع ہونے کے لیے جو کچھ ارشاد ہووے عمل میں فقیر کے آوے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روایت سے ثابت ہے کہ سکرات موت آسان ہونے کے لیے ہمیشہ آیۃ الکرسی اور سورۃ اخلاص پڑھنا چاہیے اور یہ بھی حدیث میں آیا ہے کہ عذاب قبر دفع ہونے کے لیے ہمیشہ سورہ تبارک الذی نماز عشاء کے بعد سونے سے قبل پڑھنا چاہیے اور ایسا ہی سورہ دخان پڑھنے کے بارہ میں بھی روایت ہے۔ (فتاویٰ عزیزی ص ۴۱۹ ۔ ا)

توضیح:

… دفن عذاب قبر کے لیے سورہ ملک اور سورہ سجدہ مشہور ہیں جیسا کہ حضرت جابر کی روایت سنن اربعہ وغیرہ میں موجود ہے۔ (الراقم علی محمد سعیدی۔ جامعہ سعیدیہ خانیوال)


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 248

محدث فتویٰ

تبصرے