سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(126) سیلاب میں ایک مردہ عورت کی نعش بہتی ہوئی آئی..الخ

  • 4316
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1321

سوال

(126) سیلاب میں ایک مردہ عورت کی نعش بہتی ہوئی آئی..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سیلاب میں ایک مردہ عورت کی نعش بہتی ہوئی آئی جس کے ہندویا مسلمان ہونے کی کوئی علامت نہیں تھی۔ ہندو کہتے ہیں کہ یہ ہمارا مردہ ہے۔ اور مسلمان کہتے ہیں کہ ہمارا ہے۔ اس کی شناخت کیونکر ہو گی۔ اور نعش کو ہندو لیں یا مسلمان؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب اس عورت کی نعش میں کوئی ظاہری علامت اور قرینہ (از جہت لباس و زیورات و تباہ شدہ سیلاب زدہ) مسلمان ہونے کا نہیں پایا جاتا تو اس کے پیچھے پڑنا فضول ہے۔ محض شبہ اور احتمال کی بنا پر اس کو مسلمان سمجھنے کے آپ مکلف نہیں ہیں۔ پس ایسی حالت میں اگر آپ اس پر نماز جنازہ نہ ادا کرین اور نہ اس کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کریں تو شرعی مواخذہ نہیں ہو گا۔

((ومن لا یدری انہ مسلم او کافر فان کان علیہ سیماء المسلمین او فی بقاع دارالاسلام یغسل والافلا (      )        )) (محدث دہلی جلد نمبر ۹ ش نمبر ۵)


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 235

محدث فتویٰ

تبصرے