سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(125) نماز جنازہ کا صحیح نقشہ تحریر فرمائیں

  • 4315
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1331

سوال

(125) نماز جنازہ کا صحیح نقشہ تحریر فرمائیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز جنازہ کا صحیح نقشہ تحریر فرمائیں۔ کیا نماز جنازہ جوتیاں پہن کر بھی پڑھ سکتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز جنازہ فرض کفایہ ہے۔ طریقہ یہ ہے کہ امام فوت شدہ مرد کے کندھوں کے برابر اور عورت کے وسط میں قبلہ رو باوضو کھڑے ہو کر تکبیر تحریمہ کے ہمراہ رفع الیدین کرتا ہوا سینے پر ہاتھ باندھ کر سورہ فاتحہ پڑھ کر پھر کوئی اور سورۃ بآواز بلند پڑھے اور مقتدی آہستہ سورہ فاتحہ پڑھ کر خاموش ہو جائیں پھر امام تین یا چار تکبیروں میں درود شریف و ادعیہ مسنونہ جہری آواز سے اور مقتدی آہستہ پڑھ کر کھڑے کھڑے امام ساتھ دائیں بائیں سلام پھیر دیں۔ صاف جوتی سے نماز جنازہ پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ (فتاویٰ ستاریہ جلد نمبر ۳، نمبر ۶،۷)


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 235

محدث فتویٰ

تبصرے