سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(116) تکبیرات جنازہ و تکبیرات عیدین میں رفع الیدین کرنا چاہیے یا نہیں

  • 4306
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1332

سوال

(116) تکبیرات جنازہ و تکبیرات عیدین میں رفع الیدین کرنا چاہیے یا نہیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تکبیرات جنازہ و تکبیرات عیدین میں رفع الیدین کرنا چاہیے یا نہیں، ایک صاحب نہایت سختی سے فرماتے ہیں، کہ ان تکبیرات میں رفع الیدین کرنا ناجائز ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے متعدد روایتوں میں تکبیرات جنازہ میں رفع الیدین ثابت ہے۔ (جز رفع الیدین امام بخاری)

تکبیرات عیدین میں رفع الیدین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، (بیہقی)

ہندوستان میں اکثر علمائے اہل حدیث کا تعامل دونوں مقام پر رفع الیدین ہی پر ہے، صاحب موصوف کا قول غلط ہے، ن کی نظر آثار صحابہ پر نہیں ہے، حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ و حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے متعلق ارشاد ہے، ((ان یُطِیْوُوْا اب۔ا بَکْر وَعَمُرَ یَھْتَدُوْا)) (مسلم شریف یعنی حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ و عمر رضی اللہ عنہ کی اگر لوگ تابعداری کریں، تو ہدایت پر پہنچ جائیں گے) (اہل حدیث گزٹ دہلی جلد نمبر ۹ ش نمبر ۴)

(رشحات قلم حضرت مولانا مولوی محمد یونس محدث دہلوی رحمۃ اللہ )

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 205

محدث فتویٰ

تبصرے