کیا مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
:… مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا حنفیہ منع کہتے ہیں، اہل حدیث کے نزدیک جائز ہے، راجح یہی ہے، کیونکہ سہل رضی اللہ عنہ اور سہیل رضی اللہ عنہ کا جنازہ رسول اللہ ﷺ نے مسجد میں پڑھا ہے، اور کوئی صحیح روایت اس کے خلاف نہیں آئی۔ (عون المعبود شرح ابی داؤد جلد نمبر ۳)
(فتاویٰ اہل حدیث روپڑ جلد نمبر ۲ ص نمبر ۴۶۶) (عبد اللہ امر تسری از روپڑ)