سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(48) تکرار نماز جنازہ شافعی مذہب میں درست اس واسطے کہ دعا ہے..الخ

  • 4239
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1388

سوال

(48) تکرار نماز جنازہ شافعی مذہب میں درست اس واسطے کہ دعا ہے..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ تکرار نماز جنازہ شافعی مذہب میں درست اس واسطے کہ دعا ہے میت کے لیے- اور تکرار دعا کی ممنوع نہیں، اور حنفی مذہب میں بھی درست ہے یا نہیں، اور اگر درست نہیں ہے تو اس کی کیا دلیل ہے۔ بینواتوجروا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دلیل حنفیوں کی یہ ہے کہ جب ایک بار نماز جنازہ کی پڑھی گئی۔ پھر دوسری بار نہ چاہیے کیوں کہ فرض ادا ہو گیا اور تنفل اس نماز میں مشروع نہیں مگر ولی کو اعادہ پہنچتا ہے اور صورت کہ غیر ولی و سلطان نے نماز پڑھی ہو ((لان لاحق لہ)) اور شافعیہ یہ کہتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے نماز قبر پر پڑھی بعد اس کے کہ اہل میت نماز پڑھ چکے تھے۔ علمائے حنفیہ اس کا جواب یہ دیتے ہیں کہ حضرت نے نمناز اس لیے پڑھی کہ وہ ولی تھے ۔ ﴿لِقَوْلِه تَعَالٰی اَلنَّبِیَّ اَوْلٰی بِالْمُؤَمِنِیْنَ مِنْ اَنْفُسِھِمْ﴾

(واللہ اعلم حررہ سید شریف حسین عفی عنہ) (سید محمد نذیر حسین)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 88

محدث فتویٰ

تبصرے