سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(25) ایک مومن اور ایک کافر ایک ہی مکان میں رہتے ہیں..الخ

  • 4216
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 960

سوال

(25) ایک مومن اور ایک کافر ایک ہی مکان میں رہتے ہیں..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مومن اور ایک کافر ایک ہی مکان میں رہتے ہیں، اس مکان میں آگ لگ گئی اور دونوں ایسے جلے کہ شناخت نہیں ملتی۔ اب ان کی تجہیز و تکفین جنازہ کیسے کیا جاوے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث میں ہے کہ جس مجلس میں کافر اور مومن دونوں ہوتے تھے آنحضرت ﷺ ان کو سلام علیکم کہہ دیا کرتے تھے۔ اس قاعدہ کے مطابق دونوں کو غسل دے کر سامنے رکھ کر جنازہ پڑھیں اور یہ نیت کریں کہ جو ان میں سے جنازہ کے لائق ہے اس کا پڑھتے ہیں۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۵۴۴)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 52

محدث فتویٰ

تبصرے