سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(17) شوہر اپنی بیوی مرحوم، یا بیوی شوہر مرحوم کو بعد انتقال غسل..الخ

  • 4208
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1274

سوال

(17) شوہر اپنی بیوی مرحوم، یا بیوی شوہر مرحوم کو بعد انتقال غسل..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شوہر اپنی بیوی مرحوم، یا بیوی شوہر مرحوم کو بعد انتقال غسل بلا عذر دے سکتے ہیں یا نہیں، بعض علماء فرماتے ہیں کہ بعد موت عورت مرد پر حرام ہو جاتی ہے اس وجہ سے غسل دینا کیا معنی چھونا تک حرام ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جائز ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کو غسل دیا تھا۔ واللہ اعلم

تعاقب:… (مولانا محمد یونس صاحب محدث دہلوی) جواب طلب یہ امر ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کو غسل دینے کا ثبوت جس حدیث میں مرقوم ہے کتب حدیث کا حوالہ مکمل و مفصل تحریر فرما دیں۔ میرے ایک دوست حنفی بھائی نے اعتراض کیا ہے۔ کہ کس حدیث میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو غسل دینے کا مرقوم ہے۔ جواب مدلل ہونا چاہیے۔

جواب:… حضرت علی رضی اللہ عنہ والی روایت مسند امام شافعی اور دارقطنی میں ہے۔ (؎۱) آنحضرت ﷺ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو فرمایا تھا اگر تو میرے سامنے فوت ہوء تو میں تجھے غسل دوں گا۔ (ابن ماجہ) اکثر علماء ا س کے جواز کے قائل ہیں۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۵۳۱)

(؎۱) ص ۱۹۴ مع تعلیق انصاری دہلوی)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 49

محدث فتویٰ

تبصرے