السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
خواہ مخواہ ستائیسویں کو ہی لیلۃ القدر مقرر کرنا اور حنفیوں کے مطابق صرف اسی دن کو شب قدر منانا خلاف سنت ہے، یا نہیں۔ اور راتوں کو چھوڑ کر! جواب خلاصہ اور مدلل ہو۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بعض احادیث میں ایسے نشان آئے ہیں۔ جن سے ستائیسویں رات کو ترجیح حاصل ہوتی ہے۔ اس لیے رواج ہو گیا۔ مگر اصح یہی ہے کہ سب طاق راتوں میں تلاش چاہیے۔
(۲۷ مارچ ۱۹۳۱) (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۴۱۱)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب