سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(143) کیا نابالغ لڑکا نماز تراویح پڑھا سکتا ہے؟

  • 4146
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1082

سوال

(143) کیا نابالغ لڑکا نماز تراویح پڑھا سکتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نابالغ لڑکا نماز تراویح پڑھا سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں نماز تراویح نابالغ لڑکا پڑھا سکتا ہے، بشرطیکہ مقتدیوں سے قرآن اس لڑکے پاس زیادہ ہو۔ نبی ﷺ کے زمانہ میں عمرو بن سلمۃ جو کہ نابالغ بچہ تھا۔ نماز فرض کی جماعت کراتا تھا۔ کیونکہ وہ مقتدیوں سے زیادہ قرآن جاننے والا تھا۔ اس کی تفصیل بخاری مسلم میں موجود ہے۔ (اخبار ہفت روزہ الاسلام لاہور جلد ۱ شمارہ ۲۳)

(مولانا ابو البرکات احمد شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ) (تصدیق حضرت العلام مولانا حافظ محمد گوندلوی گوجرانوالہ)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 363

محدث فتویٰ

تبصرے