سوال: اسلام علیکم اخبارات میں قرآنی آیات لکھی جاتی ہیں مگر ان کی بے حرمتی ہوتی ہے بعد میں جب یہ سڑکوں پر گری ہوتی ہیں اور کئی بار کوڑا کرکٹ میں بھی دیکھا اسی طرح لوگوں کے نام عبداللہ و غیرہ وزٹنگ کارڈ یا کسی بھی صورت گرے ہو تے ہیں کیا ان کا احترم کرنا ہم پر فر
جواب: مسلمانوں کو قرآن آیات، اسلامی شعائر اور اللہ اور اس کے انبیا و رسل کا احترام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پس قرآن و اسمائے حسنی کے احترام میں بلاشبہ یہ بھی داخل ہے کہ ہم قرآنی آیات یا اللہ کے نام کو زمین سے اٹھا کر اونچی جگہ رکھ دیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلا میں اللہ کے نام یا قرآن کو لے جانا نا پسند جانتے تھے اور بیت الخلا جاتے وقت اپنی انگوٹھی اپنے جسم سے علیحدہ کر دیتے تھے کہ جس پر اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام کندہ تھا۔