السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
لیلۃ القدر آخری عشرہ کی صرف ایک رات ہے، مگر دنیا میں کہیں دن ہوتا ہے، اور کہیں رات مثلاً عرب میں اکیسویں کو شب قدر ہے، تو پاکستان میں بیسویں رات ہو یگ۔ اس طرح ہم شب قدر سے محروم ہو گئے۔ یا تعداد لازم آتا ہے، یا اسلام عالم گیر مذہب نہیں رہتا۔ (عزیز الرحمٰن لکھنوی۔)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
لیلۃ القدر جمعہ کی طرح ہے، تو ہر ملک میں رات کو ہی ہوتی ہے، جیسے جمہ ہر ملک میں اُس ملک کے دن ہی میں ہوتا ہے۔ (اخبار الاعتصام جلد ۲۰ شمارہ ۳۳،۳۴: ۲ محرم الحرام ۱۳۸۹ء) (محمد گوندلوی گوجوانوالہ)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب