السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا امام قرآن ہاتھ میں پکڑ کر نماز تراویح میں سنا سکتا ہے، اور حدیث میں اس کا ثبوت ملتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر حافظ نہیں ملتا تو پڑھ سکتا ہے، یعنی قرآن مجید ہاتھ میں لے کر۔ (اخبار اہل حدیث لاہور جلد ۱ ش ۴۷: ۱۱شوال ۱۳۹۰ھ)
قیام اللیل صفحہ ۹۳ میں ہے۔
((ان ذکوان ابا عمر رضی اللہ عنه وکانت عائشة اعتقته عن دبر فکان یؤمها ومن معها فی رمضان فی المصحف))
’’یعنی ذکوان آزاد کردہ غلام مائی عائشہ رضی اللہ عنہا کا رمضان میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور اس کے خاندان کی امامت کراتا تھا۔ اور قرآن میں دیکھ کر قرأت کرتا۔ واللہ اعلم۔‘‘ (الراقم علی محمد سعیدی خانیوال)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب