السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض لوگ آٹھ تراویح پڑھتے ہیں۔ بعض بیس! بندہ مترود ہے کہ کیا کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اول درجہ کی صحیح احادیث سے آٹھ تراویح کا ثبوت ہی ہے، سنت نبوی کے مطابق سکون و راحت سے آٹھ تراویح پڑھنا کار ثواب ہے، چہ جائیکہ پورے آرام سے بیس پڑھی جائیں۔ آپ مترود نہ ہوں جہاں مکمل قرآن کریم سنایا جا رہا ہو اور وہ لوگ آٹھ تراویح پڑھتے ہوں، آپ ان کے ساتھ آٹھ پڑھ لیں۔ بعد میں زائد نوافل جتنے پڑھنے چاہیں۔ اسی تسلی اور سکون سے پڑھیں اور تجربہ کریں کہ کتنے پڑھ سکتے ہیں۔ یوں نہ کریں کہ بیس پڑھنے والوں کے ساتھ آٹھ پڑھ کر فرض سے سبکدوش ہو نے کی کوشش کرنے لگیں، یہ داؤ اور دھوکہ ہو گا۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۱۵، ش نمبر۲۲، نومبر ۱۹۶۲ء)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب