سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(102) نماز تراویح سے پہلے عشاء کے سنت و نوافل یا بعد میں

  • 4105
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1549

سوال

(102) نماز تراویح سے پہلے عشاء کے سنت و نوافل یا بعد میں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص نماز عشاء بغیر جماعت کے ادا کرے، اور علاوہ فرض کے سنت اور نفل بھی پڑھے تو اس شخص کو نماز تراویح کس وقت میں پڑھنی چاہیے۔ یعنی کیا وہ پہلے نماز عشاء کی بارہ رکعت پڑھ کر پھر تراویح پڑھ کر پھر وتر اور اس کے بعد نفل ادا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعد نماز عشاء کے تراویح پڑھے، یا بعد نیند بوقت سحری پڑھے، ہر دو جائز ہے۔

(۱۷ شوال ۱۳۳۹ھ) (فتاویٰ ثنائیہ جلد ۱ ص ۴۳۱)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 330

محدث فتویٰ

تبصرے