سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(97) نابینا حافظ قرآن کی امامت نماز فرض اور تراویح کرانی جائز ہے یا ناجائز؟

  • 4100
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1009

سوال

(97) نابینا حافظ قرآن کی امامت نماز فرض اور تراویح کرانی جائز ہے یا ناجائز؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نابینا حافظ قرآن کی امامت نماز فرض اور تراویح کرانی جائز ہے یا ناجائز؟ چونکہ اس کے متعلق تین گروہ ہیں۔ ایک کہتا ہے، تراویح ہو سکتی ہے، فرض نہیں ہو سکتی، دوسرا گروہ کہتا ہے، تراویح بھی فرض بھی دونوں ہو سکتے ہیں۔ تیسرا گروہ کہتا ہے، نہ فرض ہو سکتے ہیں نہ تراویح ہو سکتی ہے، نابینا حافظ کی امامت ہی کسی صورت میں درست نہیں ہے۔

(حکیم اللہ بخش جالندھری بگڑا ربنگال)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نابینا کے پیچھے ہر نماز جائز ہے۔ آنحضرت ﷺ نے عبد اللہ بن ام مکتوم نابینا رضی اللہ عنہ کو امام پنچ وقتہ بناای تھا۔ (اہل حدیث امر تسر ۲۳ جنوری ۱۹۳۱ء) (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۴۱۰)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 329

محدث فتویٰ

تبصرے