سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اللہ تعالی کو حاضر ناظرہ جاننا

  • 407
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 927

سوال

اللہ تعالی کو حاضر ناظرہ جاننا

سوال: السلام و علیکم ورحمتہ اللہ  محترم کیا یہ کہنا درست ہے کہ "میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر قسم اٹھاتا ہوں" ؟ اور کیا اللہ ہر جگہ موجود ہے؟ اس مسئلے کے بارے میں صحیح عقیدہ کیا ہے؟  برائے مہربانی قرآن و حد یث کی روشنی میں وضاحت کریں۔  جزاک اللہ خیرالجزاء

جواب :۱۔ اللہ تعالى کی صفات میں صفت حاضر یا ناظر نہیں ہے !!!
۲۔ اللہ تعالى کے متعلق ہر جگہ موجود ہونے کا عقیدہ درست نہیں ۔
۳۔صحیح عقیدہ یہ ہے کہ اللہ نے اپنے بارہ میں جس جس جگہ کے بارہ میں فرمایا ہے کہ میں وہاں وہاں ہوتا ہوں ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ وہاں وہاں ہوتا ہے ۔
یاد رہے کہ تعدد مکان تعدد مکین کو مخلوق میں تو مستلزم ہے خالق میں نہیں !!! کیونکہ
لیس کمثلہ شیء

تبصرے