سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(39) ایک شخص روزہ تو رکھتا ہے، مگر نماز نہیں پڑھتا

  • 4042
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1223

سوال

(39) ایک شخص روزہ تو رکھتا ہے، مگر نماز نہیں پڑھتا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص روزہ تو رکھتا ہے، مگر نماز نہیں پڑھتا۔ تو کیا اس کا روزہ قبول ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز کے بغیر روزہ بے کار۔ اس کا ثبوت اقوال الصحابہ نیز نبی ﷺ کے فرمان سے ملتا ہے۔ (اخبار اہل حدیث لاہور ج ۱ ش ۴۷۔ ۱۱ شوال ۱۳۵۰ھ) (از شیخ الحدیث مولانا ابو البرکات احمد گوجرانوالہ)

توضیح:

ایسے شخص کو روزہ رکھنا چاہیے، اور نماز کی رغبت دلانی چاہیے، شاید وہ روزہ کی برکت ہے۔ نمازی بن جائے۔ جیسا کہ حدیث میں آیا ہے کہ ایک شخص نے کہا یا رسول اللہ ﷺ جو نیک اعمال ہم جاہلیت میں کرتے رہے ہیں۔ جیسا کہ صدقہ و خیرات صلہ رحمی وغیرہ، کیا اس کا ثواب بھی آخرت میں ملے گا۔ آپ نے فرمایا: شاید ان نیک اعمال کی وجہ سے آپ مسلمان ہوئے ہیں۔ قرآن مجید میں ہے: ﴿وَالَّذِیْنَ جَاھَدُوْا فِیْنَا لَنَھْدِیْنَھُمْ سُبُلَنَا﴾ (پارہ ۱) ’’اور جو لوگ ہماری راہ میں کوشش کرتے ہیں۔ ہم بھی ان کو اپنی راہیں بتلاتے ہیں۔‘‘ یعنی توفیق خیر ان کے رفیق حال رہتی ہے۔ ہذا ما عندی واللہ اعلم۔ (الراقم علی محمد سعیدی جماعیہ سعیدیہ خانیوال)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 109

محدث فتویٰ

تبصرے