سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(34) زید روزہ کی حالت میں منہ میں برف ڈال لیتا ہے، اور کہتا ہے..الخ

  • 4037
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1144

سوال

(34) زید روزہ کی حالت میں منہ میں برف ڈال لیتا ہے، اور کہتا ہے..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید روزہ کی حالت میں منہ میں برف ڈال لیتا ہے، اور کہتا ہے کہ اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ کیونکہ جب پانی منہ میں ڈال کر کلی کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ تو برف سے کیونکر ٹوٹ جاتا ہے کیا اس کا یہ فعل صحیح ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زید کا یہ فعل صحیح نہیں ہے۔ برض کے گل کے اندر جانے کا احتمال یقینی ہے، اس کی مثال ایسی ہے، جیسے کوئی شخص حلوے یا کھیر کالقمہ منہ میں ڈال رکھے، اور کہے کہ اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ پانی کی کلی پر اس کا قیاس صحیح نہیں ہے۔ (اخباری اہل حدیث سوہدرہ جلد ۴ شمارہ ۲۴) (۸ شوال ۱۳۷۱ھ)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 106

محدث فتویٰ

تبصرے