السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص بہت بوڑھا ضعیف ہے، روزہ رکھنے کی بالکل طاقت نہیں، اور مفلس بھی بے حد ہے، فدیہ دینے کی بھی طاقت نہیں کیا ایسے شخص پر روزہ اور فدیہ معاف ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
(از مولانا ابو الوفاء ثناء اللہ صاحب امر تسری) بہت بوڑھا شخص غیر متحمل نادار مفلس محض پر، روزہ بھی فرض نہیں، اور کفارہ بھی نہی، آیت ﴿لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَا﴾اس کی دلیل ہے، اصاب من اجاب۔ (خاکسار شریف احمد حسین پوری)
(الجواب صحیح، کتبۂ محمد عبد اللہ غازی پوری) (الجواب صحیح، عبد الجبار عمر پوری)
جواب صحیح ہے۔ عاجز محمد مسلم عفی عنہ، میرٹھی (۳ مئی ۱۹۱۲ئ) (فتاویٰ ثنائیہ جلد ۱ ص ۲۱۴)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب