سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(07) رمضان المبارک میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں

  • 4010
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1211

سوال

(07) رمضان المبارک میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 آنحضرت ﷺ نے جو فرمایا ہے کہ رمضان المبارک میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، اور دوزخ کے بند ہو جاتے ہیں تو مبارک ماہ میں کافر و مشرک کو مرنے سے کچھ فائدہ پہنچتا ہے یا نہیں! اور فاسق و فاجر کو بھی عذاب قبر سے نجات ملتی ہے، یا نہیں؟ کیونکہ مسلم ایمان دار کے لیے تو ہر حال میں نجات کی صورت ہوتی ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 کافر ہو یا مشرک، مومن ہو یا فاسق بعد موت اعمال کے نتائج مرتب ہوں گے، نہ کی رمضان کے، دوزخ کے دروازہ بند ہونے سے کافر عذاب سے نہیں بچ سکتے، خدا کے ہاں عذاب کئی ایک قسم کے ہیں۔ اعاذنا اللّٰہ منھا۔

(۱۷ شوال ۳۱ھ)

شرفیہ:… یہ بند و کشاء دوزخ جنت صرف صائم کے لیے ہے، نہ کہ کافر مشرک و نافرمان کے لیے۔ ورنہ شیطان بھی توہے۔ فافھم وتدبر۔ (ابو سعید شرف الدین دہلوی، (فتاویٰ ثنائیہ، جلد ۱ ص ۴۱۴)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 89

محدث فتویٰ

تبصرے