السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید نے اپنا مکان مبلغ تین ہزار روپیہ میں فروخت کر دیا، اور وہ روپیہ دوسرا مکان خریدنے کے لیے محفوظ رکھا ہواہے، آٹھ سال سے روپیہ رکھا ہوا ہے، مکان خریدنے کی بات چیت ہو رہی ہے، کیا اس روپیہ میں زکوٰۃ فرض ہے یا معاف ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رقم مذکور پر آٹھ سال کی زکوٰۃ دینی ہو گی، ایک سال گزرتے ہی نقدی پر زکوٰۃ فرض ہو جاتی ہے، چاہے وہ روپیہ کسی مقصد کے لیے بھی رکھے ہوں، زکوٰۃ حولان حول پر فرض ہو جاتی ہے۔ (اہل حدیث گزٹ جلد نمبر ۹ شمارہ نمبر ۱۸)
(محمد یونس مدرس مدرسہ حضرت میاں صاحب مرحوم پھاٹک جشن خان دہلی)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب