سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(173) روح پاک ہے یا پلید؟

  • 3955
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1214

سوال

(173) روح پاک ہے یا پلید؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

روح پاک چیز ہے یا پلید؟ اگر پاک ہے تو کافروں کو نجس کیوں کہا گیا؟ کیونکہ ان میں بھی روح ہے۔ اگر پلید ہے تو پاک کوئی بھی نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث میں ہے :

(( کل مولود یولد علی الفطرة فابواہ یهود انه او ینصرانه اور یمجمانه))

’’ہر بچہ اسلام پر پیدا ہوتا ہے پھر اس کے ماں باپ اس کو یہودی بناتے ہیں نا نصرانی یا مجوسی۔‘‘

قرآن مجید میں بھی اس کا اشاہ موجود ہے:

﴿فِطْرَتَ اللّٰہِ الَّتِیْ فَطَرَ النَّاسَ عَلَیْہَا لَا تَبْدِیْلَ لِخَلْقِ اللّٰہِ﴾

’’خدا کی فطرت( توحید) کو لازم پکڑو، جس پر لوگوں کو پیدا کیا اس کو نہ بدلو۔‘‘

اس آیت وحدیث سے معلوم ہوا کہ پیدائش کے وقت روح پاک ہوتی ہے پھر شرک سے نجس ہو جاتی ہے۔(فتاویٰ روپڑی: جلد اول، صفحہ ۱۷۵)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 387

محدث فتویٰ

تبصرے