سوال: نیٹ کیبل کا کارو بار جائز ہے اسی طرح دوسری کیبل کا سامان نٹ کیبل کا سامان بیچنا اس کے متعلق آپ وظاحت فرما دیں شکریہ
جواب: وہ اشیاء جو فی نفسہ تو شر نہ ہوں لیکن ان کا استعمال خیر یا شر دونوں میں ہو سکتا ہو تو اس کے کاروبار میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ اس کا گناہ اس کے استعمال کرنے والے پر ہے۔ اسے بیچتے وقت آپ کی نیت یہ ہو کہ لوگ اسے واجب، مستحب اور مباح امور کے لیے استعمال کریں۔ ہاں اگر کسی شیئ کا استعمال صرف شر ہی کے لیے ہوتا ہو تو اس کا کاروبار ممنوع ہو گا۔