سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(141) سمعلونا کس زبان کا لفظ ہے اوراس کے کیا معنی ہیں ؟

  • 3923
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1171

سوال

(141) سمعلونا کس زبان کا لفظ ہے اوراس کے کیا معنی ہیں ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سمعلونا کس زبان کا لفظ ہے اوراس کے کیا معنی ہیں ، درد دانت دے کو اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے کیا یہ جائز ہے ، اس کو پڑھ کر دم نہیں کیا جاتا بلکہ یا سمعلونا لکھ کر اس پر کیل گاڑے جاتے ہیں۔( محمد سائل)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ لفظ اسماعیل کے لفظ سے مشابہ ہے جو عبرانی ہے نون زیادہ معلوم ہوتا ہے ،اسماعیل کے معنی مطیع اللہ کے ہیں، اس کے معنی بھی اسی قسم کے ہیں کسی بزرگ کا نام معلوم ہوتا ہے ، اس قسم کا دم جائز نہیں۔( عبداللہ امرتسری مدیر تنظیم ۱۷ ذی الحجہ ۱۳۵۷ھ مطابق ۸ فروی ۱۹۳۹ء فتاویٰ اہلحدیث روپڑی: جلد اول، صفحہ ۱۵۸)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 333

محدث فتویٰ

تبصرے