سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(132) دو شخص عمر اور جُرم میں برابر ہوں تو ان کی سزا میں کیوں فرق ہے؟

  • 3914
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1080

سوال

(132) دو شخص عمر اور جُرم میں برابر ہوں تو ان کی سزا میں کیوں فرق ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید اول آفرینش دنیا میں پیدا ہوا اور پچاس ساٹھ برس کی عمر پا کر مر گیا اور عمرو وقوع قیامت سے پچاس ساٹھ برس پہلے پیدا ہوا اور اتنی ہی عمر پا کر یہ بھی مر گیا اور دونوں گناہ میں برابر ہیں لہٰذا اسلام کی رو سے زید کو قبر کا عذاب عمرو سے ہزاروں برس زیادہ دیا گیا حالانکہ جرم میں دونوں برابر ہیں یہ کیوں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زید کو جتنا عذاب قبر قیامت سے پہلے ہو چکا ہے اسی قدر میدان محشر میں اور دوزخ میں عذاب کی تخفیف ہو جائے گی، یعنی زید کا عذاب ہلکا ہو گا اور عمر کا عذاب سخت ہو گا آپ نے کمی بیشی عذاب صرف مدت کی کمی بیشی میں سمجھی ہے اس لیے اعتراض کیا ہے ۔ حالانکہ نفس عذاب میں بھی تخفیف اور سختی کے لحاظ سے فرق پڑ جاتا ہے۔ سو جتنی مدت زید کو زیادہ عذاب ہوا اسی اندازے پر عمر کا عذاب سخت ہو گا اور زید کا ہلکا۔ (فتاویٰ اہلحدیث، روپڑی جلد اول ،صفحہ ۱۳۸تا۱۳۹)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 321

محدث فتویٰ

تبصرے