سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(122) عمال صالحہ ایمان کا عین ہیں یا اس کے اجزاء نماز ایمان میں داخل ہے یا نہیں؟

  • 3904
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1057

سوال

(122) عمال صالحہ ایمان کا عین ہیں یا اس کے اجزاء نماز ایمان میں داخل ہے یا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عمال صالحہ ایمان کا عین ہیں یا اس کے اجزاء نماز ایمان میں داخل ہے یا نہیں؟(محمد حسین پنجابی الہ آبادی متعلم مدرس دارالحدیث کھنڈیلہ جے پور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سوال عربی میں ہے جواب بھی عربی میں دیا گیا ہے۔ خلاصہ یہ کہ احادیث سے بظاہر ثابت ہوتا ہے کہ ایمان ایک کیفیت ہے اور اعمال صالحہ اس کے اجزاء ہیں مگر ان اجزاء کو یہ اہمیت حاصل نہیں کہ ان کے فوت ہونے سے ایمان فوت ہو جائے، ہاں نماز ایسا رکن ہے کہ اس کے نہ پڑھنے سے ایمان ہی نہیں رہتا۔(عبداللہ امرتسری ۲ محرم الحرام ۱۳۶۰ھ

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 297

محدث فتویٰ

تبصرے