سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(114) راقم کا نام پیدائشی والدین نے غلام نبی رکھا ہے..الخ

  • 3896
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1158

سوال

(114) راقم کا نام پیدائشی والدین نے غلام نبی رکھا ہے..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

راقم کا نام پیدائشی والدین نے غلام نبی رکھا ہے آج کل ہمارے یہاں ایک اہلحدیث عالم اس نام کو ناجائز کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس ایک قسم کا شرک ہے اس کو بدل دو نیز وہ عالم صاحب غلام نبی ، غلام رسول، غلام محمد، غلام جیلانی وغیرہ تمام ناموں کو ناجائز بتاتے ہیں لہٰذا اس کے متعلق جناب کی کیا رائے ہے؟ ( سائل غلام نبی طاہری دوکاندار سری نگر کشمیر)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مولوی صاحب مذکور کا قول ایک حد تک صحیح ہے حقیقی معنی میں سارے انسان صرف اللہ تعالی کے بندے و غلام ہیں اور وہی صرف سب کا حقیقی آقا ہے جملہ انبیاء ورسل وپیر بھی اس کے بندے و غلام ہیں لہٰذا مخلوق کی نسبت صرف حقیقی مالک کی طرف ہونی چاہئے آپ حضرت شہید غازی شاہ اسماعیل صاحب کی کتاب تقویۃ الایمان ہر دو حصوں کو پڑھنے حضرت شاہ صاحب نے اس قسم کے ناموں کو ناجائز بتادیا ہے۔( اخبار اہلحدیث گزٹ دہلی جلد نمبر ۹ شمارہ نمبر ۱۳)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 281

محدث فتویٰ

تبصرے