سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(73) کیا مشہور انبیاء کرام کی اس وقت قبریں ہیں اور ان کو پہچانا جا سکتا ہے؟

  • 3855
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1315

سوال

(73) کیا مشہور انبیاء کرام کی اس وقت قبریں ہیں اور ان کو پہچانا جا سکتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مشہور انبیاء کرام کی اس وقت قبریں ہیں اور ان کو پہچانا جا سکتا ہے (یعنی قبروں کو) حدیثوں سے کوئی اس کا ثبوت ملتا ہے یا نہیں۔ اگر ہیں تو کہاں کہاں؟ چند ایک کا بیان مثلاً حضر ت آدم کی قبر کہاں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

علامہ بن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے فتاویٰ الکبریٰ میں لکھا ہے سوائے ہمارے نبی کریمﷺ کی قبر مبارک کے جو مدینہ منورہ میں ہے راحج مذہب کے مطابق کسی نبی کی قبر کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ واللہ اعلم۔

(اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۸ شمارہ نمبر ۴۴)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 153

محدث فتویٰ

تبصرے