سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(71) یہ صحیح ہے کہ ایک شخص نے آنحضرتﷺ کے پاس عرض کی کہ میرے حق...الخ

  • 3853
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1061

سوال

(71) یہ صحیح ہے کہ ایک شخص نے آنحضرتﷺ کے پاس عرض کی کہ میرے حق...الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہ صحیح ہے کہ ایک شخص نے آنحضرتﷺ کے پاس عرض کی کہ میرے حق میں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے فرزند عطا کرے آپ نے دعا کی، مگر بذریعہ وحی بتایا گیا کہ اس کی قسمت میں لڑکا نہیں۔ اس کے بعد اس شخص نے امام حسین سے دعا کرائی تو اس کو لڑکا ملا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بات قطعاً غلط ہے۔ اس کا کوئی ثبوت نہیں، اس کو صحیح ماننے سے لازم آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے (معاذ اللہ) جھوٹ بولا تھا۔ یا اللہ کو علم نہ تھا اور قرآن مجید میں ہے:

﴿وَھُوَ بِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ﴾

’’اللہ ہر چیز کو جانتا ہے۔‘‘ (الاعتصام لاہور جلد نمبر ۲ شمارہ نمبر ۱۱)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 152

محدث فتویٰ

تبصرے