سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

قرآن میں ’’الرحمان‘‘کی جگہ ترجمہ میں’’اللہ‘‘لکھ سکتے ہیں

  • 385
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 635

سوال

قرآن میں ’’الرحمان‘‘کی جگہ ترجمہ میں’’اللہ‘‘لکھ سکتے ہیں

سوال: السلام علیکم اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے "الرحمن" کیا قرآن مجید میں جہاں جہاں یہ لفظ "الرحمن" آیا ہے وہاں ترجمے میں لفظ "اللہ تعالیٰ" لکھ سکتے ہیں۔

جواب: بلاشبہ الرحمان سے مراد اللہ کی ذات ہی ہوتی ہے لیکن بہتر یہی ہے کہ اس کا ترجمہ رحمان ہی سے کیا جائے کیونکہ وہاں لفظ اللہ کی بجائے رحمان استعمال کرنے میں اللہ کی صفت رحمت کا اظہار بھی مقصود ہوتا ہے جو سیاق و سباق کے کلام میں ایک معنویت کا حامل ہوتا ہے۔

تبصرے