السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا کسی پاندے سے کتاب کھلوا کر کوئی بات دریافت کرنا جائز ہے؟ (صوفی محمد شریف)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قطعاً ناجائز ہے، حدیث میں اس کی سخت ممانعت آئی ہے، اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی غیب نہیں جانتا۔ رمل جفر پر مسلمان کو قطعاً ایمان ہیں رکھنا چاہیے۔ (اخبار اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۲ شمارہ نمبر ۱۵)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب