سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(49) جو شخص بموجب قرآن و حدیث کے نماز ادا کرے اور مسئلوں میں مقلد..الخ

  • 3831
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 978

سوال

(49) جو شخص بموجب قرآن و حدیث کے نماز ادا کرے اور مسئلوں میں مقلد..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص بموجب قرآن و حدیث کے نماز ادا کرے اور مسئلوں میں مقلد ایک امام خاص کا نہ ہو اور سب اماموں کو برابر ھق جان کر جس کا مسئلہ موافق حدیث کے سمجھے عمل کرے تو وہ مسلمان سنت جماعت ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسا شخص مسلمان سنت جماعت ہے بشرطیکہ قابلیت قرآن و حدیث کی سمجھنے کی رکھتا ہو اور تخریب دین اس کو منظور نہ ہو۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 09 ص 139

محدث فتویٰ

تبصرے